سہیل خان نےاہم میچ میں اے بی ڈی ویلئیرز کی وکٹ کو اپنے کئیریر کی بہترین وکٹ قرار دے دیا

آکلینڈ میں غیرملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے سہیل خان کا کہنا تھا کہ اے بی ڈی ویلئیرز پاکستان کے ہاتھ سے میچ چھین سکتے تھے، لیکن انہوں نے باؤنسر پھینک کر انہیں پویلین بجھوا دیاسہیل خان نے اسے اپنے کئیریر کی بہترین وکٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈی ویلئیرز کو آؤٹ کرنے کے بعد ان کی خوشی کی انتہا نہیں تھی۔سہیل خان نے بتایا کہ انہیں کوچ کی طرف سے ہدایات دی گئی تھیں، جبکہ مصباح الحق گراؤنڈ میں ان کا حوصلہ بڑھاتے اور انرجی سے گیند پھینکنے کیلئے کہتے رہے۔ فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ کپتان اور کوچ کی ہدایات پر عمل کیا اور ڈی ویلئیرز کی وکٹ میچ میں ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی، جس کے بعد میچ پاکستان کے ہاتھ میں آگیاپاکستانی پیسر اپنے اگلے میچز میں چار سے پانچ وکٹیں لینے کیلئے پرعزم ہیں