اب نیا پاکستان بننے سے کوئی نہیں روک سکتا:عمران خان

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں جو کچھ ہوا سب کے سامنے ہےاراکین اسمبلی کو خریدنے کے لئے بولیاں لگیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے شمار ٹیلنٹ موجود ہے، ارفعہ کریم پاکستان کے ٹیلنٹ کی ایک مثال ہے، ایم کیوایم کی دھمکیوں کے باوجود زہرہ شاہد نے دھاندلی کے خلاف کراچی میں تقریریں کیں۔۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے میں خواتین نے حصہ لیا، انہیں اپنے حقوق جاننے کا موقع ملا، خواتین معاشرےمیں بہت بڑی تبدیلی لاسکتی ہیں ۔تحریک انصاف عوام کے حقوق کے لئے کھڑی ہوگی۔۔ تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ نوجوان ، بزرگ ، خواتین سب تیار ہو جائیں، وہ آزادی بس لےکر لاہورآ ئے ہیں۔