باربی ڈول کو بنے چھپن برس مکمل ہو گئے

باربی ڈول جب سے بنی ہے تب سے بچوں اور بڑوں سب کے دلوں پر راج کررہی ہے،، خوبصورت اور پرکشش باربیکی آج بھی مانگ ہے بچیوں کا من پسند کھلونا آج بھی باربی ڈولز ہی ہیں،اور اب اس باربی کو بنے ہوئے چھپن سال مکمل ہو گئے ہیں تبھی تو باربی آج اپنی سالگرہ اپنی سالگرہ منا رہی ہےباربی کو امریکی خاتون روتھ ہینڈلر نے نو مارچ انیس سو انسٹھ میں تخلیق کیا،روتھ نے اپنی بیٹی کیلئے کاغذ کی گڑیا بنانے کے ساتھ گھر گھر کھیلنے کے مشغلے کو عملی روپ دینے کیلئے باربی تیار کی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مقبولیت حاصل کرلیکہانیوں کےساتھ ساتھ باربی ڈول کوفلموں کا بھی موضوع بنایاگیاہے اور ان فلموں نے بچوں کےساتھ ساتھ بڑوں کو بھی اپنے سحرمیں گرفتار کر رکھا ہے۔ اسی کی دہائی میں پہلی بار اس خوبصورت گڑیا کو پردہ سکرین پر پیش کیاگیا تھا