دہشت گردی کسی بھی شکل میں ہو، پاکستان نےہمیشہ مذمت کی ہے۔ ممنون حسین
صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک۔امریکہ تعاون اہم ہے۔ دہشت گردی کسی بھی شکل میں ہو، پاکستان نے ہمیشہ مذمت کی ہے۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار امریکہ میں نامزد پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری سے ایوان صدر میں ملاقات کے دوران کیا۔صدر مملکت نے امریکہ میں بطور سفیر تعیناتی پر اعزاز احمد چوہدری کو مبادک باد دی۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کے دور میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بہت اہم ہیں ۔ صدر مملکت نے کہا کہ وہ پاکستان کا روشن تشخص اجاگر کرنے کے لیے اپنے تجربات کو بروئے کار لائیں اور امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلیے راغب کریں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں جن سیبیرونی سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ دنیا میں اس وقت تیزی سے تبدیلیاں آ رہی ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کے لیے واقعات عالم کا معروضی تجزیہ کرکے ملک و قوم کے مفاد میں فیصلے کرنے ہیں اس سلسلے میں سفارتی مشنوں کی ذمہ داری غیر معمولی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں ہمیشہ امن و سلامتی کو فروغ دیا ہے اور پاکستان اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستا ن ایک عرصے سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے اور ہزاروں جانوں کی قربانیاں دے چکا ہے ۔صدر مملکت نے کہا کہآپریشن ردالفساد کی صورت میں پورے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں اور بڑی حد تک اس پر قابو پا لیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا تہیہ کر رکھا ہے ، اس سلسلے میں دہشت گردوں اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاک۔امریکہ پارلیمان کیاعلی وفود کا تبادلہ اور عوامی روابط بہت ضروری ہیں۔انھوں نے کہا کہ معاشی، توانائی ، تجارت ، صحت ، دفاع اور دہشت گردوں کے خلاف کاروائی سمیت تمام شعبوں میں امریکہ پاکستان کا اہم اتحادی ہے۔پاکستان تمام شعبوں میں امریکہ کے ساتھ تعلقات کا خواہش مند ہے۔ صدر مملکت نے امریکہ میں نامزد ہونے والے سفیر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے باہمی روابط کو فروغ دینا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ د دونوں ممالک کے درمیان تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر نامزد سفیر نے کہا کہ وہ ا مریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔