سوشل ویب سائٹس نے تعاون نہ کیا تو حکومت انہیں مستقل بند کرے گی,وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار
وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کی صدارت میں سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد ہٹانے سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین پی ٹی اے، سیکرٹری داخلہ، ایڈووکیٹ جنرل اور دیگر حکام شریک ہوئے۔۔ وفاقی وزیر داخلہ نے پی ٹی اے کو ہدایت کہ سوشل میڈیا آپریٹرز کو حکومت کے سنگین تحفظات سے آگاہ کیا جائے۔۔ سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد چلانے والوں کی نشاندہی میں تعاون نہ کیا گیا تو حکومت پاکستان اِن ویب سائٹس یا سوشل میڈیا کو بلاک کرنے سے گریز نہیں کرے گی۔۔ ایف آئی اے نے بھی توہین آمیز مواد شائع کرنے والوں کی نشاندہی کے لئے عوامی مدد مانگ لی تاکہ اِن عناصر کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔۔ ایف آئی اے نے جاری اشتہار میں عوام سے اپیل کی کہ فیس بک، ٹویٹر، واٹس اِپ اور دیگر ویب سائٹس پر توہین میں ملوث عناصر کی نشاندہی کے لئے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کریں