عدلیہ نے نوازشریف کو مافیا،گاڈ فادراورڈان کہا پھروزارت عظمیٰ سے ہٹا دیا, مریم نواز
فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب میں مریم نوازنے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کے خلاف کیس کا فیصلہ کرنے کی چھے ماہ کی مدت ختم ہوچکی ہے۔نیب کوچھے ماہ میں چھے روپے کی کرپشن بھی نہیں ملی,مریم نوازکا کہنا تھا کہ ایک کے بعد ایک سزا سنائی جارہی ہے۔نوازشریف کا پانچویں بارٹرائل ہورہا ہے۔نیب کوچھے ماہ میں کچھ نہیں ملا اگلے دوماہ میں کیا نکال کرلے آؤ گے,
ان کا کہنا تھا کہ وزارت عظمیٰ سے نکال کربھی چین نہیں ملا تونوازشریف کومسلم لیگ ن کی صدارت سے بھی ہٹا دیا۔مسلم لیگ ن اپنا صدراورنشان چھن جانے کے باوجود سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت بن کرآئی۔شیرکا نشان چھین لیا پھر بھی سینیٹ میں کامیابی حاصل کی,
مریم نوازکا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ نے نوازشریف کے خلاف فیصلے پرفیصلہ دیا۔انھیں مافیا،گاڈ فادر اورڈان کہا گیا پھروزارت عظمیٰ سے ہٹا دیا۔عدلیہ کی عزت انصاف سے ہوتی ہے ڈرانے دھمکانے سے نہیں۔انھوں نے کہا کہ عدلیہ کے لاڈلے نے اگرکام کیا ہوتا توانگلی کے اشارے کی ضرورت نہ پڑتی۔عوام اپنے وزیراعظم اورووٹ کی توہین کا بدلہ دوہزاراٹھارہ کے الیکشن میں لیں گے