مہاتما گاندھی کے مجسمے کو انتہاپسندی کا نشانہ بناڈالا
بھارت کے مختلف علاقوں میں سیاسی و سماجی رہنماؤں کے مجسمے توڑے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔انتہاپسندوں نے اب مہاتما گاندھی کے مجسمے کو بھی نہ چھوڑا۔بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر کننور میں مہاتما گاندھی کا مجسمہ توڑنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ شرپسندوں نےتھالی پیرمبو چوک پرمہاتما گاندھی کے مجسمے کا چشمہ توڑڈالا۔واضح رہے کہ شمال مشرق کی تین ریاستوں تریپورہ، ناگالینڈ اور میگھالیہ میں بی جے پی کی حکومت ساز کامیابی کے بعد گذشتہ دنوں کے دوران کئی رہنماؤں کے مجسمے توڑے جا چکے ہیں۔