افغان طالبان کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کےلیے اثر و رسوخ نہیں رکھتے،،پاکستان نے واضح کردی
ا مریکا میں پاکستانی صحافیوں سے گفتگو اور اپنے بیان میں سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کاکہناتھا،،کہ امریکا پاکستان سے ایسی کوئی امید نہ رکھے،،جو پوری نہیں کرسکتے،،افغان طالبان سے براہ راست بات چیت کےلیے امریکا کو میکنزم بنانا ہوگا،، افغانستان میں امن سے ہی پاکستان میں امن ہوگا،،انہوں نےکہا،کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی امریکی دباؤ میں نہیں بلکہ اپنے مفاد میں کرر رہاہے،،سیکریٹری خارجہ کاکہناتھا،،کہ جنوبی ایشیا سےمتعلق امریکی پالیسی پر پاکستان کے مفادات کو پیش نظر رکھ کر جواب دیا،،پاکستان اور امریکی حکام کے درمیان مسلسل ملاقاتوں سے ایک نقطہ نظر پر اتفاق ہو سکتا ہے،،ایک سوال تہمینہ جنجوعہ نے کہا،،کہ پاکستان بارڈر منیجمنٹ منصوبے پر تیزی سے کام کر رہاہے،،اس سے شرپسندوں کی دراندازی کو روکا جاسکے گا،،