پی ایس ایل کے اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو سڑسٹھ رنز سے ہرادیا

کراچی کنگز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ مہنگا ثابت ہوگیا،،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے چار وکٹوں پر ایک سو اسی رنز کا مجموعہ سکور بورڈ پر سجایا،،شین واٹسن نے اٹھاون گیندوں پر نوے جب کہ کیون پیٹرسن نے چونتیس گیندوں پر باون رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی،،محمد عامر،،محمد عرفان،،عثمان خان اور شاہد آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا،،
ہدف کے تعاقب میں کراچی کی ٹیم ابتدا میں ہی لڑکھڑا گئی،،ڈینلے اور شاہد آفریدی ایک ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،،کپتان عماد وسیم پینتس،،بابراعظم بتیس اور محمد رضوان کے چھبیس رنز نے ٹیم کو کچھ سہارا دیا،،ٹیم کے ساتھ کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہی نہ ہوسکے،،اور ٹیم آٹھ وکٹوں پر ایک سو تیرہ رنز تک محدود رہی،،کوئٹہ کی جانب سے راحت علی اور انور علی نے دو دو کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا،،جب کہ محمد نوار،،حسن خان،،لافلن،،اور واٹسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،،