وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی میدان میں آ گئے
سیاسی جماعتوں کی جانب سے چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے جوڑ توڑ عروج پر ہے،حکومت کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی کے بعد وزیراعظم بھی میدان میں آگئے،ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے فاٹا سینیٹرزکوملاقات کےلئے بلا لیا،ملاقات آج بعد نماز جمعہ وزیراعظم آفس میں ہوگی،ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں چیئرمین سینیٹ الیکشن میں حمایت کے حوالے سے فاٹا سینیٹرزکے مطالبات پر غور ہوگا ،فاٹا سینیٹرز نے فاٹا اصلاحات کے حوالے سےحکومت سے یقین دہانی کا مطالبہ کیا ہے،جبکہ فاٹا سینیٹرزنے ڈپٹی چیئرمین کا امیدوار فاٹا سے لینے کا بھی مطالبہ کررکھا ہے،ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی فاٹا سینیٹرزکو ان کے مطالبات پورے ہونے کے حوالے سے یقین دہانی کرائیں گے،،،وزیراعظم فاٹا اصلاحات کے حوالے سے بھی سینیٹرز کو اعتماد میں لیں گے۔