خواتیں کے عالمی دن کے موقع پرپیرس میں خواتین کے حوالے سے تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا،
فرانس کے شہر پیرس میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستانی فوٹو گرافرزعمران چودھری اوربلال جاوید کی تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا،نمائش کا افتتاح پیرس ڈسٹرکٹ سات کی ڈپٹی میئر مادام جوزیاں نے کیا،جس میں مختلف ممالک کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،،، اس موقع پر ڈپٹی میئرنے تصاویر کو بہت پسند کیا اور ہر نمایاں شعبے میں پاکستانی خواتین کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوئیں،حاضرین نے عمدہ فوٹو گرافی اور اعلیٰ محنت کو بہت سراہا اور خاص طور پر پاکستانی خواتین کی تصاویر میں خصوصی دلچسپی لی،ڈپٹی مئیر نے پاکستانی خواتین کی محنت اور خوبصورتی کے حوالے سے اپنے تاثرات بھی لکھے۔پاکستانی سیاسی و سماجی خواتین نے اس تصویری نمائش کے کامیاب انعقاد پر پاکستانی فنکاروں کی تعریف کی اور ان کے فن اور کام کو سراہا۔