چیف جسٹس ثاقب نثار کا پھول نگر آمد پر نجی میڈیکل کالج کا دورہ، زائد فیسوں پرمیڈیکل کالج کا تمام ریکارڈ سیل کرنے کا حکم دیا
چیف جسٹس کی پھول نگر آمد کے موقع پر نجی میڈیکل کالج کے طالبہ نے زائد فیسوں پر احتجاج ریکارڈ کرایا، اس موقع پر انہوں نے طلبہ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ یہاں آگئے ہیں، طلبہ کو کالج سے کوئی نہیں نکال سکتا۔۔۔ جو فیس وہ مقرر کریں گے طلبہ صرف وہ دیں گے، جمع کرائی گئی اضافی فیس ری فنڈ ہو جائے گی,چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نیب کو میڈیکل کالج کا تمام ریکارڈ سیل کرنے کا بھی حکم دیا، چیف جسٹس کے اقدامات پر طلبہ نے چیف جسٹس کے حق میں نعرے لگائے