سترسال میں بہت ظلم ہوا میں اس سے بغاوت کرتا ہوں، سابق وزیر اعظم نواز شریف
بہاولپور میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ، پاکستان کو برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی ،، یہ ملک اس وقت تک آگے نہیں جاسکتا جب تک 70 سال کے مظالم کا حساب نہ لے لیا جائے، وہ گزشتہ ستر سال سے جاری مظالم کے خلاف بغاوت کرتے ہیں ,سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ،، پچھلے ساڑھے چار سال میں ان کے مخالفین نے انہیں دھرنے دے کر کام نہیں کرنے دیا ، ان تمام رخنوں کے باوجود حکومت نے ملک کے بڑے بڑے مسائل ختم کردیے، ، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرکے گھروں میں بجلی لوٹا دی،ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا، یہ لوگ صرف ٹانگیں کھینچنے والے ہیں لیکن ان کی ٹانگیں عوام کو کھینچنی ہیں,نواز شریف نے کہا کہ ،، انہیں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر وزارت عظمیٰ سے ہٹادیا گیا، نا اہل قرار دینے کے بعد پارٹی صدارت سے بھی ہٹادیا اور کہتے ہیں کہ نوازشریف کو تاحیات نااہل قرار دینا ہے، کسی کو ووٹ کی عزت پرڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے،، حق نہ ملے تو حق چھیننا پڑے گا