عمران خان نے عبدالقدوس بزنجو کی چادر میں چھپ کرآصف زرداری کے پاس حاضری دی تمام سینیٹرز ان کے قدموں میں ڈال دیے، مریم نواز
بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ،، عمران خان جس کو پاکستان کی سب سے بڑی بیماری، ڈاکو اور چور کہتے تھے آج اسی کے قدموں میں پوری جماعت کو ڈھیر کردیا،، خواہ مخواہ اربوں روپے خرچ کر کے سینیٹرز کو خریدا گیا، عمران خان نے تو اپنے تمام سینیٹرز مفت میں آصف زرداری کے حوالے کردیے، دو ہزار تیرہ میں 70 لاکھ ووٹ لینے والے نے 500 ووٹوں والے عبدالقدوس بزنجو کی چادر میں چھپ کر زرداری سے ملاقات کی ,مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں ووٹوں کی منڈیاں لگی ہوئی ہیں، نوازشریف نہ منڈیاں لگاتا ہے اور نہ لگانے کی اجازت دیتا ہے، جو دباو ¿ نوازشریف پر آیا ایسا دیگر لیڈروں پر آتا تو یہ گھروں میں چھپ کربیٹھ جاتے،،نوازشریف کو بیٹے سے تنخوا ہ نہ لینے پر نکال دیا جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ ، معزز ججز نے عمران خان کو جرمانہ دینے پر گھر ریگولرائز کرنے کی آفر کی، لیکن ہم یہ ہونے نہیں دیں گے، یہ معاملہ جھوٹ بولنے کا ہے، بتایا جائے کہ عدالت میں جھوٹ بولنے پرآرٹیکل 62 لگتا ہے یا نہیں؟,مریم نواز کا کہنا تھا کہ ، نوازشریف مشکلات کے باوجود بلیک میل نہیں ہو رہے بلکہ جمہوریت، آئین و قانون اور عوام کے حقِ حکمرانی کے لیے ڈٹ کر کھڑا ہے