شمالی کوریا کی طرف سے ہتھیاروں کے تجربات پھر شروع کرنا مایوس کن ہوگا:ٹرمپ

امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ نے کہاہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے ہتھیاروں کے تجربات پھر شروع کرنا ان کے لئے مایوس کن ہوگا۔وائٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے گزشتہ ہفتے دوسری سربراہ ملاقات کی ناکامی کے باوجودشمالی کوریا کے رہنما کِم جانگ اُن کے ساتھ دوستانہ تعلقات جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔تاہم صدرٹرمپ نے کہاکہ اگرشمالی کوریا کے رہنما اگرکچھ ایسا کرتے ہیں جودونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے طے شدہ نہیں ہے توانہیں سخت تعجب ہوگا۔صدرٹرمپ کابیان ایک ایسے موقع پرسامنے آیاہے جب امریکہ کے دوتھنک ٹینکس اور جنوبی کوریا کے خفیہ ادارے نے کہاہے کہ شمالی کوریا اس ہفتے ملک کے مغرب میںSohae میں راکٹ داغنے کے لئے ایک مقام کی تعمیرکررہاہے۔