حکومت عازمین حج کی سہولت کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے:قادری
مذہبی امور کے وزیرنورالحق قادری نے کہاہے کہ حکومت اس سال عازمین حج کی سہولت کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔ اسلام آباد میں حج سے متعلق میڈیا آگاہی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزارت مذہبی امورلوگوں کی آگاہی کے لئے ذرائع ابلاغ سے رابطے میں ہے کیونکہ عازمین حج کی تربیت کے لئے اس کاکردارانتہائی اہمیت کاحامل ہے۔وفاقی وزیرنے کہاکہ مختلف شہروں میں تربیت کاعمل مزیدموثربنانے کے لئے تربیتی کیمپوں میں تھری ڈی ٹیکنالوجی کااستعمال کیاجائے گا۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیرنے کہاکہ زیارت اورعمرے کے عمل کوباقاعدہ بنانے کیلئے جلدایک بل پیش کیاجائے گا۔