قوم بیرونی چیلنجوں کے خلاف متحدرہے:وزیر خارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے قوم پرزوردیاہے کہ وہ ملک کو درپیش بیرونی چیلنجوں کے خلاف متحدرہے۔ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگربھارت نے خطے میں صورتحال کشیدہ کرنے کی کوشش کی تو وہ خودسفارتی طورپرتنہاہوجائے گا۔وزیرخارجہ نے کہاکہ عالمی برادری پاکستان کے خلاف بھارت کے جارحانہ اقدام کی حمایت نہیں کرے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پلوامہ واقعے کے بارے میں بھارتی دستاویزات کا جائزہ لیاجارہاہے۔شاہ محمودقریشی نے کہاکہ خطے میں امن قائم رکھنے کے لئے پاکستان کی کوششوں کے بارے میں سفارتی رابطوں کے ذریعے دنیاکوآگاہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ملک کی موجودہ صورتحال سے متعلق انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف سے اس حوالے سے رائے لی جائے گی۔