سوئی گیس فیلڈ پیوریفکیشن پلانٹ میں آگ لگنے سے 4 افراد زخمی

ڈیرہ بگٹی میں سوئی گیس فیلڈ پیوریفکیشن پلانٹ میں آگ لگنے کے باعظ چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آگ کمپریسر پلانٹ کو گیس فراہم کرنیوالے نوزلز میں لگی،جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گیس پائپ لائن کو بھی لپیٹ میں لے لیا،آگ لگنے کے باعث چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ کمپنی حکام کے مطابق واقعے کے بعد منی کمپریسر اور متاثرہ پائپ لائن کو گیس کی فراہمی بند کردی ہے، جس کے باعث آگ کی شدت میں کمی آتی جارہی ہے