بلاول بھٹوکا نواز شریف کی عیادت کیلئے جیل میں ملاقات کافیصلہ

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے نواز شریف سے جیل میں ملاقات کا فیصلہ کیا ہے، بلاول بھٹو کی ملاقات کاانحصار ہوم ڈیپارٹمنٹ کی اجازت پرہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے نواز شریف کی عیادت کیلئے جیل میں ملاقات کا فیصلہ کرلیا اور ملاقات کےلئے ہوم ڈیپارٹمنٹ کودرخواست دے دی۔ قمرزمان کائرہ کی درخواست ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان ملک نےجمع کرائی ، درخواست میں بلاول بھٹو کی نوازشریف سےملاقات کی اجازت مانگی گئی ہے، بلاول بھٹو کی ملاقات کاانحصار ہوم ڈیپارٹمنٹ کی اجازت پرہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹوآج ہی نوازشریف سے ملاقات کرکے صحت سے متعلق دریافت کرنا چاہتے ہیں بلاول بھٹوگزشتہ روز سے لاہور میں موجود ہیں۔ درخواست میں بلاول کیساتھ جانے والے وفد کےارکان کے نام بھی شامل ہیں، قمرزمان کائرہ، مصطفی نواز کھوکھر اور جمیل سومرو ملاقات کیلئے جائیں گے۔ خیال رہے بلاول بھٹو ٹوئٹ میں بھی نوازشریف کی صحت پرتشویش کا اظہار کرچکے ہیں۔