مسلح افواج میں خواتین بھرپورکرداراداکررہی ہیں : آرمی چیف

راولپنڈی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسلح افواج سمیت دیگر اداروں کی یونیفارم میں خواتین مختلف شعبوں میں خواتین بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔ خواتین یونیفارم میں ہوں ’ گھر میں یا شہداء کے خاندان سے ہوں سب کی خدمات قابل قدر ہیں۔آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے خواتین کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں قومی ترقی میں خواتین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افواج میں خواتین اپنابھرپورکرداراداکررہی ہیں، شہداکے اہل خانہ سے تعلق رکھنے والی خواتین کابہت بڑاکردارہے اور پاکستان کی عظیم خواتین بھرپورذمہ داری سے ملک کی ترقی میں پیش پیش ہیں۔