کراچی میں زیر تعمیر عمارت کی لفٹ گرنے سے5 مزدور جاں بحق
کراچی میں زیر تعمیر عمارت کی لفٹ کام میں مصروف مزدورں پر آ گری جس سے پانچ مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ مزدور شہر کے علاقے بوٹ بوسن میں عمارت پرشیشہ نصب کررہے تھے ۔ وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے اور کمشنر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے ۔