اسلام آباد یونائیٹڈ کی لاہور قلندرز کے خلاف بیٹنگ
کراچی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے پاکستان میں ہونے والے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی لاہور قلندرز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان فخر زمان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔اسلام آباد کی جانب سے لیوک رونکی اور کیمرون ڈیلپورٹ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین آفریدی نے پہلے اوور کی پہلی ہی گیند پر جارح مزاج لیوک رونکی کو سلپ میں حارث سہیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔