غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سےایک فلسطینی شہید،درجنوں زخمی
غزہ اسرائیل بفرزون میں قبضے کے خلاف احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔فلسطین وزارت صحت کے مطابق مظاہرین ان پناہ گزینوں کی فلسطین میں اپنے گھروں کوواپسی کا مطالبہ کررہے تھے جنھیں اسرائیل کی نئی ریاست کیلئے راہ ہموار کرنے کی غرض سے 1948 میں نکالا گیا تھا ۔انہوں نے غزہ کی پٹی پراسرائیل کی بارہ سال سے جاری ناکہ بندی کے خاتمے کا مطالبہ کیا جس کے باعث علاقے کی معیشت متاثر ہوئی اور تقریباً بیس لاکھ افراد کئی بنیادی سہولتوں سے محروم ہوگئے ہیں ۔