صدر آزاد جموں و کشمیر کا کنٹرول لائن کے تتہ پانی سیکٹر کا دورہ

آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نےکنٹرول لائن کے تتہ پانی سیکٹر کا دورہ کیا اور بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے متاثرہ عوام کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر سردار مسعود خان نے دشمن کی توپوں کو خاموش کرا نے پر پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر نے سرحدی علاقوں کی آبادی کے بلندحوصلوں کی تعریف کی اور اس کٹھن گھڑی میں ہر ممکن امداد کا یقین دلایا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام کنٹرول لائن پر کسی بھی بھارتی جارحیت کے خلاف اپنی مسلح افواج کی بھرپور مدد کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فائرنگ کے متاثرین کی مدد کیلئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔