وزیر اعظم اور گورنر پنجاب کا گورنر ہاؤس کی عمارت ہفتہ ، اتوار کو شہریوں کیلئے کھلی رکھنے کا فیصلہ
وزیراعظم عمران خان اور پنجاب کے گورنرچوہدری محمد سرور نےلاہور میں ایک ملاقات میں گورنر ہائوس کی عمارت ہفتے اور اتوار کو شہریوں کے لئے کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔عوام کے لئے گورنر ہائوس کا اندرونی حصہ کھلا رکھنے اور عمارتوں کی تاریخ کے حوالے سے معلومات کی فراہمی کے لئے سیاحتی گائیڈ مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر پنجاب کے گورنرنے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔