متحدہ عرب امارات:ریاست عجمان کے سمندر میں 2 افراد ڈوب کر جاں بحق
متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں 2 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو کو ریسکیو کرلیا گیا۔عرب خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پکنک پر جانے والے 2 افراد سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے 2 افراد کو ریسکیو کرلیا۔عجمان سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد عجمان کے ساحل پر ممنوعہ جگہ پر تیراکی کررہے تھے جس کے نتیجے میں 2 ڈوب کر جان بحق ہوگئے۔ عجمان سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر عبدالعزیز الشمسی کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیواہکلار جائے وقوعہ پر پہنچے۔ریسکیو اہلکارورں نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔بریگیڈیئر الشمسی نے ساحل سمندر پر جانے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ خراب موسم کے دوران سمندر میں جانے سے گریز کریں اور تیراکی کے دوران خاص طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔