صدر نے قومی اسمبلی کااجلاس آج طلب کیا
صدرڈاکٹرعارف علوی نے قومی اسمبلی کااجلاس آج (پیر) تیسرے پہرچاربجے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں طلب کیاہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس کی کوریج کے لئے پارلیمانی رپورٹروں کونئے کارڈجاری کئے جائیں گے۔پارلیمانی رپورٹروں کوکہاگیاہے کہ وہ نئے کارڈکے حصول کے لئے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کریں