ڈی آئی خان: فورسز کا آپریشن، 2خطرناک دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کے کرنل شہید
سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک کر دیئے، فائرنگ کے تبادلے میں کرنل مجیب الرحمان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ٹانک کے قریب دہشت گردوں کی پناہ گاہ پرکارروائی کرتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے علاقے کا گھیرا وکیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے بعد فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے جب کہ ان کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے مقابلے میں کرنل مجیب الرحمان بھی شہید ہوگئے، شہید کا تعلق ضلع استورکے علاقے بونجی سے ہے۔