پاک بحریہ نے موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آج آغاز کیا
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا ۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق بحریہ نے اس سال ملک کے مختلف حصوں میں چالیس لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔پاک بحریہ کے سربراہ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ قومی سلامتی کے معاملات کی طرح موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ پاک بحریہ ملک میں جنگلات کا رقبہ بڑھانے کیلئے شجرکاری کو فروغ دینے اور عالمی حدت کے اثرات کم کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔