اپوزیشن کا ان ہاوس تبدیلی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ گورنر پنجاب
گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا ان ہا وس تبدیلی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، پیپلزپارٹی اور مولانا سمیت سب 2023 تک انتظار کریں۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے سابق صوبائی وزیر عبد العلیم خان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری سرور نے کہا ہر گزرتے دن پاکستان مضبوط اور مستحکم ہو رہا ہے، ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کرنیوالے عوام کے خیر خواہ نہیں، احتجاج اور مارچ سے اپوزیشن کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔چودھری سرور کا کہنا تھا وزیر اعظم عمران خان مسائل کو جڑوں سے ختم کر رہے ہیں، جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع ملکی معیشت کیلئے بڑا تحفہ ہے۔