کرنل مجیب الرحمٰن جیسے دلیر اور نڈر افسران قوم کا فخر ہیں۔ وزیر خارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے ہیں،کرنل مجیب الرحمٰن جیسے دلیر اور نڈر افسران قوم کا فخر ہیں۔ پیر کو شاہ محمودقریشی نے ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کرنل مجیب الرحمٰن کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرنل مجیب الرحمٰن جیسے دلیر اور نڈر افسران پاکستانی قوم اور پاک فوج کا فخر ہیں ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے ہیں ۔ دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملانا مسلح افواج کی بہادری کا ثبوت ہے ۔ دہشتگردی کے خاتمے میں افواج پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے ۔ کرنل مجیب الرحمٰن جیسے دلیر اور نڈر افسران قوم کا فخر ہیں۔