خواتین صحافیوں نے چیلنجوں کو مواقع میں تبدیل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
اطلاعات اور نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خواتین صحافیوں نے چیلنجوں کو مواقع میں تبدیل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں خواتین صحافیوں کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین صحافیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے انہیں سازگار ماحول کی فراہمی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کے موثر کردار کے بغیر آزاد اور ذمہ دار ذرائع ابلاغ کے حصول کا خواب پورا نہیں کیا جاسکتا۔