کورونا وائرس کا خوف، قطر نے پابندی لگا دی

تفصیلات کے مطابق چین سے پھیلنے والاکورونا وائرس اب دنیا بھر میں پھیل چکا ہے ۔عرب میڈیا کے مطابق قطر نے بھی ملک میں داخلے پر چودہ ممالک کےلیے پابندی لگا دی ہے۔ پاکستان ،چین ، مصر، بھارت ، ایران،عراق،لبنان ، بنگلہ دیش،نیپال،فلپائن ،جنوبی کوریا، سری لنکا،شام اور تھائی لینڈ کے شہریوں پر پابندی لگائی گئی ہے۔ قطر میں کوروناسے متاثرہ افراد کی تعداد 15سے تجاوز کرچکی ہے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس کے خدشے کے باعث سعودی حکام نے اسکول سمیت تمام تعلیمی ادارے بندکردیے۔ فلسطین میں بھی کرونا وائرس کے خدشے کے سبب اسرائیل نے اسپین،اٹلی،فرانس،جرمنی سمیت دیگر یورپی ممالک سے آنے والے سیاحوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کرنا شروع کردی ہے۔ اور 30 دن کے لیےبڑے اجتماعات کومنسوخ کرنےکااعلان کیا گیا ہے۔ قطر نے نئی پابندی کا اطلاق کل رات بارہ بجےسےکیا ہے۔
قطر نے پاکستانیوں کیلئے بھی سیاحتی ویزے پر پابندی لگا دی اور آن لائن یا آن ایرائیول ویزہ پر پاکستانیوں کو قطر آنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ کراچی سے دوحا جانے والی قطر ائیرکی پرواز سے سیاحتی ویزے پر جانے والے اڑتالیس مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا ہے ۔دوسری جانب سعودی عرب میں کورونا وائرس کے خدشے کے باعث سعودی حکام نے اسکول سمیت تمام تعلیمی ادارے بندکردیے گئے ہیں اور آئندہ نوٹس تک بندرہیں گے۔سعودی عرب میں کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کی تعدا د میں اضافہ ہو گیا ہے اور ایک لاکھ اٹھارہ ہزار سے زائد آبادی کے علاقے القطیف کو لاک ڈاون کر دیا گیا ہے ۔ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے چار نئےکیس رپورٹ ہوئے کس کے بعد مجموعی تعداد 11 ہوگئی ہے۔سعودی نے آمدورفت ملک کے تین ہوائی اڈوں تک محدود کر دی ہے جبکہ سعودی شہر ریاض نے پڑوسی ممالک کے ساتھ رابطہ محدود کردیاہے ۔