بہت سے حکومتی ارکان اب بھی ہمارے ساتھ ہیں، سینیٹ میں حکومت کے پاس مطلوبہ تعداد نہیں: مریم نواز
اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا سربراہ اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کیلئے اپوزیشن کا متفقہ امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں حکومت بنانا مسلم لیگ ن کا حق تھا، بہت سے حکومتی ارکان اب بھی ہمارے ساتھ ہیں، یہ سب سامنے رکھ کر پنجاب میں عدم اعتماد کی تحریک لانے یا نہ لانے کا فیصلہ کریں گے۔مریم نے کہا کہ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لاکر پھر ان ہی کا وزیر اعلیٰ لانا عقلمندی نہیں، پنجاب میں ہماری حکومت رہی ہے، ہم چاہیں گے آئندہ بھی پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہو۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں حکومت کے پاس مطلوبہ تعداد نہیں، بتایا جائے حکومت نے کس حیثیت میں اپنے امیدوار کھڑے کیے، جو الیکشن میں پیسہ نہ چلنےکابھاشن دیتےہیں،اب دیکھتےہیں کب اس الیکشن کیلئےعدالت جاتےہیں۔