2 سخت فیصلے : حکومت کا اسٹیٹ بینک کے قانون میں 50 سے زائد ترامیم کرنیکا فیصلہ
وفاقی حکومت آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے باعث 2 سخت فیصلے کرنے کو تیار ہوگئی، اسٹیٹ بینک کے قانون میں 50 سے زائد ترامیم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں کو 100 ارب روپے سے زائد حاصل انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تیاری بھی ہوگئی جبکہ بجٹ خسارے کیلئے اسٹیٹ بینک سے نئے کرنسی نوٹ چھپوانے کا اختیارختم کرنے کی سفارش بھی زیر غور ہے۔بیوروکریٹس یا سرکاری افسر کو گورنر یا ڈپٹی گورنر تعینات نہیں کیا جاسکے گا۔ بورڈآف ڈائریکٹرز کے علاوہ آئی ایم ایف کی طرز پر ایگزیکٹو بورڈ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔