60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگنا شروع
کورونا وائرس کے خلاف بہتر حکمت عملی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے پاکستان میں 60 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو کورونا وائرس سے بچائوکی ویکسین لگانے کا عمل کل سے شروع ہو گا۔ منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین زیادہ عمر سے کم عمر کے حساب سے لگائی جائے گی اور رجسٹریشن کرانے والے معمر افراد کو ویکسین پہلے لگائی جائے گی۔