صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں سینڈیکیٹ کے 23ویں اجلاس
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں آج سینڈیکیٹ کا 23واں اجلاس منعقدہوا،جس میں ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن عامرحسین غازی، وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان،پرووائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرشیریں خاور،ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراحتشام الحق،ایم ایس گورنمنٹ مزنگ ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر منیرغوری،چارٹرڈاکاؤنٹینٹ آل ِعمران صدیقی اورمحکمہ فنانس،ہائرایجوکیشن ودیگرسینڈیکیٹ ممبران نے شرکت کی۔رجسٹرارفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی نے اجلاس کے دوران سینڈیکیٹ اجلاس کے ایجنڈاکے مندرجات پیش کئے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے 22ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے تمام فیصلوں کی توثیق کردی۔سینڈیکیٹ اجلاس میں نرسنگ پروگرامز کیلئے نصاب کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں یونیورسٹی کیلئے ایس این ای کے ذریعے اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسرکی سیٹ کی منظوری بھی دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی ہاسٹل کے شجاعت علی ہال کی تزئین و آرائش کی منظوری کے علاوہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور ہاسٹلزکیلئے صفائی ستھرائی اور سکیورٹی عملہ کی بھرتی کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی معذورطالبات اور ملازمین کی آسانی کیلئے لفٹ کی منظوری اور گورنمنٹ مزنگ ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کی سہولت کیلئے پارکنگ سٹینڈاور کینٹین قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس میں گورنمنٹ مزنگ ٹیچنگ ہسپتال کے پی ایل اے بجٹ2020-21کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب تھیلیسیمیاء پروینشن پروگرام میں دستیاب پراجیکٹ اسامیوں کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس میں سرگنگارام ہسپتال کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے کنسلٹنٹ کی بھرتی کی منظوری کے علاوہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے ریفارمز اینڈ کوراڈینیشن اینڈفنانشل مینجمنٹ کیلئے کنسلٹنٹ کی بھرتی کی منظوری بھی دی گئی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی طالبات اور ملازمین کی آسانی کیلئے اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیزمیں ریسرچ ورک پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ میڈیکل یونیورسٹیز میں نصاب کو بین الاقوامی معیارکے مطابق ترتیب دیاگیاہے۔پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیزکے طلباء و طالبات پوری دنیامیں نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔