تعلیمی ادارے بند ہونے جارہے ہیں, وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے اجلاس طلب کرلیا
وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کرلیا، جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کرلیا، جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ وفاقی وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ کل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوگا جس میں تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم شرکت کریں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ ’کرونا کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے مگر ابھی صورت حال ویسی نہیں جیسی نومبر اور دسمبر میں تھی‘۔