بچوں کو کہتا ہے سڑکوں پر مار کھاؤ، کارکن کی موت کا کون ذمہ دار ہے؟ مریم نواز

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ہی ملک کی قسمت بدلنے میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہے، عمران قوم کے بچوں کو کہتا ہے سڑکوں پر مار کھاؤ، کل ایک کارکن جاں بحق ہوا کون ذمہ دار ہے؟(ن) لیگ کی نوجوان قیادت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے نئے کوآرڈی نیٹرز کی تعنیاتی پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ چیف آرگنائزر ن لیگ نے کہا کہ افسوس نوجوانوں کو سیاسی ایندھن تو بنایا جاتا ہے لیکن ان کے بارے کوئی نہیں سوچتا، اگر کسی جماعت کے پاس نوجوانوں کی ترقی کے لیے پلان ہے تو وہ (ن) لیگ ہے، آنے والی پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہو گی