آئینی طورپرصدر زرداری کسی عوامی عہدے کے اہل نہیں۔ ممتاز بھٹو

ممتاز بھٹو نے مسلم لیگ نون سے انضمام کا اعلان رتو ڈیرو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اب مسلم لیگ نون کے کارکن ہیں اور اس کے پرچم تلے جدوجہد کریں گے۔ ممتاز بھٹو نے کہا کہ اس وقت ملک پر مجرموں کی حکومت ہے اور موجودہ حکمران آئین اور قانون کو نہیں مانتے، صدر زرداری آئینی طور پرکسی عوامی عہدے کے اہل نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قرارداد پاکستان میں کہا گیا تھا کہ صوبے خودمختار ہوںمگر اٹھارہویں ترمیم پاس کرکے بھی صوبوں کو حقوق نہیں ملے۔ ممتاز بھٹو کا کہنا تھا کہ ان پر قوم پرست کا لیبل لگایا گیا جبکہ وہ وفاق اور فیڈریشن کے حامی ہیں۔