سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کا تفصیلی فیصلہ سپیکر،چئیرمین سینٹ، ایوان صدراور وزیراعظم ہاؤس سمیت چودہ اداروں کو بجھوا دیا
سپریم کورٹ کے آفس نے وزیراعظم کیخلاف سات رکنی بنچ کے تفصیلی فیصلہ کی نقول ایوان صدروزیراعظم ہاؤس چئیرمین سینٹ اسپیکر قومی اسمبلی ، چئیرمین نیب اٹارنی جنرل ، وزارت قانون ، الیکشن کمیشن ، سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن اورپانچوں ہائیکورٹس کے رجسٹرارڈ کو بھیجی ہیں، صدراوروزیراعظم فیصلے سےبراہ راست متاثر ہونے والے فریق ہیں،چئیرمین سینٹ اوراسپیکرقومی اسمبلی کو وزیراعظم کی نااہلی کے حوالے سے ممکنہ ریفرنس پرکارروائی کے لئے فیصلے کی نقل بھجوائی گئی ہے، جبکہ چئیرمین نیب کوسوئس بنکوں میں پڑی رقوم اوراٹارنی جنرل کو بطوراستغاثہ ہونے کی وجہ سے کاپیاں بجھوائی گئی ہیں،