سری لنکا کرکٹ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو میچ فکسرزسے دور رکھنے کےلئے منصوبہ بندی شروع کردی

سری لنکا کرکٹ حکام نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کومیچ فکسرزکی پہنچ سے دوررکھنے کے لئے منصوبہ بندی شروع کر دی۔ سری لنکا کرکٹ کے حکام کے مطابق میگا ایونٹ کے دوران میچ فکسنگ اورکرپشن کوروکنے کے لئے خفیہ ایجنسیوں اور آئی سی سی انٹی کرپشن یونٹ کے علاوہ دہلی پولیس کی کرائم برانچ بھی مدد کررہی ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ستمبر دوہزار بارہ میں سری لنکا میں کھیلا جائے گا