سندھ ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں وزیراعظم کی اہلیت کیس پردلائل کے لیے اٹھارہ مئی کی تاریخ مقررکردی ہے

سندھ ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے وزیراعظم کی اہلیت کیس کی سماعت اٹھارہ مئی تک کے لیے ملتوی کردی عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے تفصیلی فیصلہ آچکاہے لہٰذہ اس کی روشنی میں اہلیت کیس پر دوبارہ دلائل دیے جائے جس پر عدالت نے سماعت اٹھارہ مئی تک کے لیے ملتوی کردی ، وزیراعظم کی سزا کے بعد ناہلی کیلئے یہ درخواست مولوی اقبال حیدر کی جانب سے داخل کی گئی تھی