تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بدستور ڈیڈ لیول تیرہ سو اٹھہتر فٹ پر برقرار ہے۔
منگلا اور تربیلا ڈیموں میں پانی کی سطح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ فلڈفورکاسٹنگ ڈويژن کے مطابق تربيلا ڈیم ميں پانی کی آمد اور اخراج ساڑھے تینتالیس ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ ڈیم میں پانی کی سطح بدستور ڈیڈ لیول تیرہ سو اٹھہتر فٹ پر برقرار ہے۔ دوسری طرف منگلا ڈیم میں پانی کی آمد اڑتیس ہزارسات سو اکتالیس کیوسک اور اخراج تینتالیس ہزارآٹھ سو چوالیس کيوسک ريکارڈ کيا گيا ہے