چین کے وسطی علاقوں میں جاری طوفانی بارشوں کے باعث لاکھوں افرادپانی میں پھنس کررہ گئے ہیں
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق چین کا وسطی صوبہ ہوبی شدید بارشوں اور سیلاب کی لپیٹ میں ہے جس کے باعث تین لاکھ سے زائد افراد پانی میں پھنس گئے ہیں اور نظام زندگی درہم برہم ہوچکاہے ۔متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء کی قلت اوربجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔ سڑکیں پانی میں ڈوب جانے کے باعث زمینی رابطہ ملک کے دیگر حصوں سے منقطع ہوچکا ہے اوربارشوں سے بڑے رقبے پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں