عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت سولہ سو ڈالر گر گئی جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا ایک ہزار دوسوروپے سستا ہوگیا۔
یورپ میں سیاسی تبدیلی کے بعد معاشی آزاد پالیسیوں کے حوالے سے بڑھتے خدشات کے باعث اسٹاک مارکیٹ کے بعد اب سونے میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاربھی محتاط ہوگئے اور نئی سرمایہ کاری کے بجائے فروخت کو ترجیح دے رہے ہیں۔عالمی مارکیٹ میںسونے کی فی اونس قیمت بیالیس ڈالرکی نمایاں کمی کے بعد پندرہ سو پچیاسی ڈالر ہوگئی جس کے بعد دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی سونے کے دام گرگئے ہیں۔ ملک بھرمیں سونے کی فی تولہ قیمت بارہ سو پچاس روپے کم ہوکرچون ہزارآٹھ سوپچاس روپے جبکہ دس گرام سونے کے دام ایک ہزار اکہتر روپے کم ہوکرسینتالیس ہزار چودہ روپے ہوگئے ہیں۔ آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں سونے کے دام کم ہوئے ہیں۔