بھارت میں جموں کی جیل میں قیدی کے تشدد سے زخمی ہونے والے پاکستانی قیدی ثنااللہ چندی گڑھ کے اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے.
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ثنا اللہ کے گردوں نے گذشتہ روز کام کرنا چھوڑ دیا تھا،،جس کے باعث ان کی حالت بہت زیادہ بگڑ گئی تھی،،چندی گڑھ اسپتال کے ایک ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ثناء اللہ نے آج صبح مقامی کے وقت کے مطابق ساڑھے پانچ بجے دم توڑا تھا،، ذرائع کے مطابق ان کا پوسٹ مارٹم چندی گڑھ کے سرکاری اسپتال میں کیا جائے گا،،باون سالہ ثنا اللہ مقبوضہ جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں 1995 سے دہشتگردی کے جرم میں سزا کاٹ رہے تھے،،جیل میں ایک قیدی نے ان کے سر پر اینٹوں کے پے در پے وار کرکے شدید زخمی کردیا،،جس کے بعد انہیں چندی گڑھ کے پوسٹ گریجوایٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ اسپتال میں منتقل کردیا گیا،، پاکستانی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام نے بھی دو مرتبہ ثنا اللہ کی چندی گڑھ کے اسپتال میں عیادت کی تھی.