اقلیتوں کا لفظ پسند نہیں ،،ہم سب پاکستانی ہیں مسیحی برادری گیارہ مئی کو ثابت کردیں کہ ان کا ووٹ نون لیگ کی امانت ہے۔ نواز شریف
لاہور میں مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف نے اقلیتی ونگ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں نے ہرشعبے میں قربانیاں دیں اقلیتوں کے بغیر پاکستان کی ترقی ممکن نہیں انہوںنے کہا کہ گیارہ مئی کو اتحاد اور امن کا پیغام دینگے،مسیحی برادری گیارہ مئی کو ثابت کردیں کہ ان کا ووٹ مسلم لیگ نون کی امانت ہے،نواز شریف کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کا لفظ انہیں پسند نہیں ،پاکستان ہم سب کا ہے مذہب کی تفریق کے بغیر انصاف ہونا چاہئے،سب کو ملایا جائے تو پاکستان بنتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح تمام شہریوں کے ووٹ کی طاقت مساوی ہےاسی طرح سب کے حقوق بھی مساوی ہیں.