عالمی منظرنامےپربھونچال لانےوالےpanamaleaksنےدوسرابڑادھماکاکردیا،مزید400سےزائدپاکستانی آف شورکمپنوں کےمالک نکلے
پاناما لیکس کے تھیلے سے بلی نہیں بلیاں باہر، پاناما لیکس نے دوسرا بڑا دھماکا کردیا بڑے بڑے سیاست دان ان کے معاونین، بزنس مینز، معروف شخصیات کے اہل خانہ آف شور کمپنیوں کے مالک نکلے ان خضرات نے سوئیس بنکوں میں اکاؤنٹ کھولنے کیلئے کمپنیاں رجسٹرڈ کرائیں۔۔۔چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے اہم فنانسر ذوالفقار عباس بخاری بہنوں کے ساتھ چھ آف شور کمپنیوں نے مالک نکلے، بڑے بڑے دعوے کرنے والے تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کا بھی بھانڈا پھوٹ گیا،فہرست میں ان کا نام بھی آف شور کمپنیوں کے مالک کے طور پر سامنے آیا ہے۔۔تین کمپنیوں کی ملکیت عرفان اقبال پوری کے تعلق سے سامنے آئی ہےعرفان اقبال پوری وہ بدنام تاجر ہے جس کے آصف زرداری اور قائد ایم کیو ایم دونوں کے ساتھ ایک جیسے تعلقات ہیں۔ عرفان اقبال پوری پاکستان سٹیٹ آئل پر زبردست اثر و رسوخ کا دعوے دار بھی ہے۔بے نظیر بھٹو کے کزن طارق اسلام بھی آف شور کمپنی کے مالک ہیں۔۔۔ شوکت عزیز کی سابق حکومت میں وزیر صحت نصیر خان کے خاندان کے ارکان کی ایک آف شور کمپنی کے مالک ہیں۔۔مشہور سیٹھ عابد کی فیملی کی تیس آف شور کمپنیاں سامنے آئیں ان کے بیٹے ساجد محمود کی آف شور کمپنی گزشتہ برس رجسٹرڈ ہوئی۔۔۔ ان کے دیگر شئرہولڈرز میں خاندان کے تین افراد شامل ہیں۔این آر او سے فائدہ اٹھانے والے پورٹ قاسم کے سابق ایم ڈی عبدالستار ڈیرو اور ان کے خاندان کی ملکیت میں تین آف شور کمپنیاں سامنے آئیں۔ کراچی چیمبر آف کامرس کے سابق صدر شوکت احمد اور ان کے خاندان کے افراد بھی آف شور کمپنیوں کے مالک نکلے۔۔۔ آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے کی والدہ صبا عبید کا نام چار کمپنیوں میں سامنے آیا ہے۔۔۔ سچل سٹوڈیو کے عزت مجید، فیشن ڈیزائنر زہرا والینائی ان کے خادان کے افراد، بزنس ریکارڈر کے وامتق زبیری اور ان کی اہلیہ پیپلز پارٹی کی سابق سینیٹر رخسانہ زبیری کا نام بھی ان افراد میں شامل ہے جن کا تعلق آف شور کمپنیوں کے حوالے سے سامنے آیا ہے۔۔۔