APCAپنجاب کےایک دھڑے نےلاہورسمیت صوبہ بھرمیں قلم چھوڑہڑتال کااعلان کردیا
آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن نے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے، گریڈ ایک تا سولہ کے تمام ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل سٹاف کی اپ گریڈیشن، تنخواہوں میں اضافے، ہاؤس رینٹ اور شادی الاؤنس میں اضافے سمیت دیگر مطالبات کے حق میں پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دے دیا،ایپکا کے دھرنے میں اپوزیشن لیڈر پنجاب میاں محمودالرشید نے بھی شرکت کی، دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے میاں محودالرشید کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی ناقص پلاننگ کی وجہ سے تمام پیسہ میٹرو بس اور اورنج ٹرین پر لگا دیا گیا، جس کے باعث سرکاری ملازمین اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے سڑکوں پر ہیں،،،اس موقع پر صوبائی صدر ایپکا حاجی محمد ارشاد کا کہنا تھا کہ متعدد مرتبہ یاد دہانیوں اور وعدوں کے باوجود حکومت ایپکا کے مطالبات تسلیم نہیں کر رہی، انہوں نے کہا کہ گریڈ ایک سے سولہ کے ملازمین کو کلیریکل سٹاف کی طرز پر اپ گریڈ اور تنخواہیں نیشنل پے سکیل کے مطابق یکساں کی جائیں، کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل، ہاؤس رینٹ اور شادی گرانٹ بھی کم از کم چار لاکھ روپے دیئے جائیں ۔ایپکا ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت ان کے جائز مطالبات پر بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے، اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو دھرنا جاری رہے گا